: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن،24نومبر(ایجنسی) امریکا میں مسلمانوں کے درمیان اس امر پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ انہیں حال ہی میں ممکنہ طور پر کڑی نگرانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رواں ہفتے مسلمانوں کو خود کار ٹیلی فون کالیں موصول ہوئی تھیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلمان ہونے کی صورت میں 1 دبائیں اور غیر مسلم ہونے پر 2 کا بٹن دبائیں۔
بہت سے حلقوں میں یہ اندیشہ بھی اجاگر ہو رہا ہے کہ شاید نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدے پر عمل شروع کر دیا ہے جس میں
انہوں کہا تھا کہ امریکا میں تمام مسلمانوں کا اندراج کیا جائے گا۔
مسلمانوں کو موصول ہونے والی کالیں درحقیقت ایک غیر منافع بخش تنظیم Emerge USA کی جانب سے کرائے جانے والے سروے کا حصہ ہیں۔ ورجینیا میں تنظیم کی ڈائریکٹر سارہ کوکرین کے مطابق اس سروے کا مقصد 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے نقطہ ہائے نظر اور تجربات کے حوالے سے آراء کا جاننا ہے۔ سارہ کا کہنا ہے کہ تشویش اندیشوں کے باعث " ہمارا سارا کام متاثر ہوا ہے۔ ہم لوگوں سے کال پر رابطہ نہیں کر سکتے اس لیے کہ وہ خوف زدہ ہیں"۔